ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن خواجہ جنید کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے نئی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے سربراہوں کی ملاقات میں کہا گیا کہ کھلاڑی اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ صدر نے یقین دلایا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی اور انہیں کسی بھی غیر ضروری دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

کوچنگ تنازع کا ڈراپ سین: قومی ہاکی ٹیم 24 فروری کو اسلام آباد سے مصر روانہ ہو گی

محی الدین وانی نے مزید کہا کہ کھیل کے علاوہ تمام انتظامی امور، جیسے لاجسٹکس، کوآرڈینیشن اور دیگر آف فیلڈ ذمہ داریاں فیڈریشن خود سنبھالے گی اور اچھے یا غلط فیصلوں کی مکمل ذمے داری لے گی۔

صدر کے بعد ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھی مستعفی

اس موقع پر نئی ٹیم منیجمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی اولمپئن خواجہ جنید کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا، جو ٹیم کی تربیت اور حکمت عملی کی نگرانی کریں گے۔

Back to top button