غیر سیاسی بشریٰ بی بی تھیں جلوس کی قیادت کیسے کررہی ہیں؟ ن لیگی رہنما

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا،یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان کی صلح صفائی ہو۔

رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی تو غیر سیاسی تھیں،وہ سیاسی جلوس کی قیادت کیسے کررہی ہی؟اگر بشریٰ بی بی نےہی قیادت کرنی ہے تو موروثی سیاست کے خلاف نعرے کا کیا ہوا؟

دوسری جانب ن لیگی رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی فائنل کال میں صرف چند سو لوگ نکال پائی،حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ پنجاب، بلوچستان، سندھ سے لوگ نہیں نکلے،ان کےاپنے لوگ بھی متفق نہیں۔

طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ سزا یافتہ آدمی کو چھڑوانے کےلیے بغاوت کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

ہم آرہے ہیں اور خان کو لے کر ہی واپس آئیں گے، بشریٰ بی بی

خیال رہےکہ اسلام آباد میں احتجاج کےلیے پی ٹی آئی کا پشاور سے نکلنے والا قافلہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب روان دواں ہے۔

احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے ہیں اور دارالحکومت کو جانےوالے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

Back to top button