ہم آرہے ہیں اور خان کو لے کر ہی واپس آئیں گے، بشریٰ بی بی
پاکستان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین کی اہلیہ اورسابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم آرہےہیں اورخان کولےکر ہی واپس جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین کی اہلیہ اورسابق خاتون اول نےکارکنوں کے راستے میں رکنے پر اعتراض کرتےہوئےکہا ہےکہ ایسے وقت ضائع ہورہا ہے۔
اٹک میں غازی پُل کےمقام پروزیراعلیٰ کے قافلے میں شامل سابق خاتون اول نے اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھےمائیکرو فون کے ذریعے کارکنوں سےخطاب کیا اور اُن کے رکنے پر اعتراض کیا جبکہ اس مقام پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نےتھوڑی دیر قافلے کو رکنے کی ہدایت کی اور کارکنان کو کہا تھا کہ تھوڑا آرام کرکےآگےمقابلے کی تیاری کرلیں۔
بشریٰ بی بی نے گاڑی میں بیٹھےبیٹھےمائیکرو فون سےخطاب میں کارکنوں سے اپیل کی کہ ’آپ گاڑیوں میں بیٹھیں اور ہم تیز چل کر وہاں پہنچیں گے، ایسے ٹائم ضائع ہورہا ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب میں ہدایت کی کہ ’ہم نے خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا، ہم خان کو لینے آرہے ہیں تو آپ اپنی اپنی سواریوں پر بیٹھیں تاکہ ہم تیز پہنچیں‘۔
اُدھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوابی سے چلنے والا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوا تو اٹک پُل، چھچھ انٹرچینج اور غازی برتھا نہر پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔