بشریٰ بی بی قوم کوجاگنے کا کہہ کرخود سو گئی ہیں ، وزیر اطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناہےکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی قوم کوجاگنے کا کہہ کرخود سورہی ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمی بخاری کا کہناتھا لاہور میں سکون ہےلوگ ناشتہ کر رہےہیں اورچھٹی منا رہے ہیں،صوبائی دارالحکومت میں کوئی افرا تفری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں کوئی ایک بندہ باہر نہیں نکلا، پنجاب میں ان کے 104 ایم پی ایز ہیں، بشریٰ بی بی انقلاب کےلیے کیے جانے والے احتجاج میں شرکت نہیں کرسکتیں، بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کرخودسو رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے بیان دیکر فون بند کردیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا میں روزانتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کےلیےآئیں، پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پرہی رہ جائےگا، کےپی والےصرف تماشہ لگائیں گے، گنڈا پورصاحب بھی ابھی سو کرنہیں اٹھے۔

بشریٰ بی بی کا ٹیلی فون مسلسل بند ، تمام سیاسی رہنماؤں سےرابطےمنقطع

وزیر اطلاعات پنجاب نےدعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور نے احتجاج کرنیوالےاساتذہ سےکہا کہ احتجاج میں شامل ہوجائیں مطالبات مان لیں گے، آج ورک فرام ہوم اورورک فرام سٹی ہو گا۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کل ایف 10 اسلام آباد سے 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے، وہ کس کےمہمان تھےیہ بتانےکی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال دےرکھی ہے جبکہ حکومت نے پنجاب اور کے پی سے راولپنڈی اور اسلام آباد جانےوالے تمام راستے بند کر دیے ہیں، مختلف شہروں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس متاثر ہے جبکہ جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

Back to top button