بلاول سرکاری جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز، مریم کی مرضی، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات  عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں جہاز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے، مریم کی مرضی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے ہوائی جہاز خریدنے کے معاملے پر گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔

وقفہ سوالات کے دوران محکمہ اطلاعات سے متعلق امور زیر بحث تھے کہ فضا اس وقت کشیدہ ہو گئی جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد نے سوال اٹھایا کہ آیا وزیر اعلیٰ 11 ارب روپے کے طیارے پر راجن پور کا دورہ کریں گی۔

مریم نواز کے 11 ارب کے جہاز نے عوام کا اعتماد کیسے پاش پاش کیا؟

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کے طیارے پر گھوم سکتے ہیں تو یہ بھی حکومت پنجاب کا طیارہ ہے اور اس کا استعمال حکومت کی صوابدید ہے۔

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے استفسار کیا کہ طیارہ کس مد میں خریدا گیا اور اس کی ضرورت کیا تھی۔ اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے۔

11 ارب کے جہاز کی خرید نے مریم کی ساکھ کا جنازہ نکال دیا

اسپیکر نے کہا کہ اگر انہیں جواب دینا ہوتا تو وہ طیارے کی خریداری کا دفاع کرتے، تاہم یہ ان کی ذمہ داری نہیں۔

بعد ازاں اپوزیشن نے عمران خان کی صحت اور قید سے متعلق معاملہ اٹھایا تو حکومتی رکن رانا ارشد نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے دورِ حکومت پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔

11 ارب کے جہاز کی خریداری: مریم حکومت کا جھوٹ بے نقاب

ایک موقع پر حکومتی رکن احسن رضا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے لیے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے گئے جس پر ایوان میں شور شرابا شروع ہو گیا۔ اسپیکر نے فوری طور پر ایسے الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی قائد کے خلاف نامناسب زبان استعمال نہیں کی جائے گی۔

Back to top button