اگر پی ٹی آئی نےملک کو آباد کرناہوتا تو فوجی تنصیبات پر حملہ نہ کرتے : مصدق ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہاکہ کچھ لوگ ملک آباد نہیں دیکھنا چاہتے،یہ لوگ جلاؤ اور گھیراؤ کی باتیں کرتےہیں، اگر پی ٹی آئی نےملک کو آباد کرناہوتا تو فوجی تنصیبات پر حملہ نہ کرتے۔
وفاقی وزیر مصدق ملک کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کی منزل کےراستے میں کچھ لوگ حائل ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کو ترقی کرتانہیں دیکھناچاہتے، سائفر لہراکر امریکا سے اعلان جنگ کرکے وہاں کا لابسٹ ہائر کر لیا۔
بلوچستان : ضلع مستونگ میں فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک
وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیوڈ فینٹن وہ آدمی ہےجو پاکستان کےایٹمی پروگرام پر کمپیئن کرتاہے، پاکستان مخالف ڈیوڈ فینٹن کو آپ نے لابسٹ ہائر کرکے کیامیسیج دیا، ملین ڈالرز خرچ کرکے امریکا میں پاکستان کےخلاف قرارداد پاس کرائی۔
مصدق ملک کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر ان کی بھارت کےساتھ کمیونی کیشن چل رہی ہے،کرپٹ ٹولے کا شیرازہ بکھر رہا ہے، کرپٹ لوگوں کا ٹولہ آپس میں لڑ پڑا ہے، پارٹی یتیم سی ہو رہی ہے، اگر انہوں نےملک کو آباد کرناہوتا تو فوجی تنصیبات پر حملہ نہ کرتے۔
وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ کہا کرتے تھے میم سے شین نکل جائے گی، آج ہر حرف سے ان کے اپنے لوگ نکل رہے ہیں، ڈپٹی چیئرمین تو پہلے ہی جیل میں تھا اب اصل چیئرمین بھی پکڑا گیا۔
مصدق ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی پر ریلیف جیسی سہولت گیس پر بھی ملنے کا امکان ہے، فی الحال دسمبر جنوری تک تو گیس قیمت نہیں بڑھائیں گے۔