بلوچستان : ضلع مستونگ میں فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن میں بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے تناظر میں کیاگیا جب کہ اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : عمر ایوب

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاگیا اور آپریشن کےدوران تین دہشت گرد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کےمطابق یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشت گرد 12 اگست کو پنجگور کےڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کےبھی ذمہ دار تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن سے اس گھناؤن فعل کا بدلہ لےلیا، اور مجرموں کو انصاف کےکٹہرے میں لے آئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز بلوچستان کےامن اور ترقی کوسبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

Back to top button