دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے باجوڑ میں افغانستان کی سرحد سے خوارج کے ایک گروپ کی دراندازی کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے دراندازی کو ناکام بنانے اور فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنےپر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےبہادری سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، ہمارےشہداء پر پوری قوم کو فخرہے۔

 

ناراضگی کے نام پر دہشت گردی قابل قبول نہیں : وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

عمر ایوب نے کہاکہ بہادری سےمقابلہ کرتےہوئے جام شہادت نوش کرنےوالے نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات خان اور سپاہی وقار کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں،غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کےغم میں برابر کےشریک ہیں۔

Back to top button