مولانا فضل الرحمٰن کا سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام  ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا اعلان کردیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کاکہناتھا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی، ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کےتجربے اچھے نہیں رہے ہیں،ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرناچاہتے ہیں اور نہ خود ہوناچاہتے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : عمر ایوب

مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ پارلیمنٹ کےاندر اور باہر اپوزیشن کاکردار ادا کریں گے، مسائل کےحوالے سےدیگر سیاسی جماعتوں سےاتحاد ہوسکتا ہے،اسٹیبلشمنٹ نےاب جا کر اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سےلیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھاکہ اگر ہمیں سیاست میں مداخلت نہ کرنےکی ضمانت دےدی جائے تو ہمیں اپنی شکست پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا،ہمیں پورےملک کےانتخابی نتائج پر اعتراض ہے،ہمیں موجودہ حکومت سےمذاکرات سےکوئی انکار نہیں تاہم ان کےپاس اختیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کا سیاسی عدم استحکام معیشت پراثر انداز ہورہا ہے، اگر ریاست ہی غیر مستحکم ہوجائے تو بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہوتےہیں، ہم بنگلہ دیش جیسےحالات کی جانب نہیں جانا چاہتے۔

Back to top button