آئی ایم ایف وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کاآغاز کرے گا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد آج سے کراچی میں تکنیکی نوعیت کے مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
ذرائع کے مطابق، جائزہ اجلاس سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے مقرر کردہ 51 میں سے بیشتر شرائط پر عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے۔ اب یہ وفد پاکستان کے ساتھ تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
ادھر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے دوران نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے میں حالیہ سیلابوں کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت طے شدہ اہداف اور وعدوں کی تکمیل کی جانب مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔
