چیف جسٹس ہائیکورٹ سے چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات

الیکشن ٹربیونلز کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس عالیہ نیلم اور چیف الیکشن کمشنر کے مابین اہم ملاقات ہوئی۔
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو چیف جسٹس عالیہ نیلم سے مشاورت کیلئے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مابین ملاقات میں الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ملاقات میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل بھی موجود تھے۔
