عمران خان کاراولپنڈی میں جلسہ منسوخ کرنےکااعلان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے28 ستمبرکوراولپنڈی میں جلسہ منسوخ کرنے اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پورسمیت تمام لیڈرشپ کو ہدایات ہیں اسٹیبلشمنٹ سےکسی قسم کےمذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نےکہا کہ رؤف حسن کوغلط فہمی ہوئی ہے سب کوکہتا ہوں ان سےمذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں،8ستمبرکےجلسےکے بعد واضح کرچکاہوں ہم کسی سےکوئی مذاکرات نہیں کرینگے، اسٹیبلشمنٹ کےلوگ رائٹ دکھاکےلیفٹ مارتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 تاریخ کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کرینگے۔ہم ہائی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سےدرخواست واپس لےرہےہیں۔ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسےکی اجازت نہیں دینی، دینگے بھی تو شہرسےباہر دینگے۔جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپوراحتجاج کرینگے۔ہمارےوکلاء کل سپریم کورٹ کےباہر بھی احتجاج کرینگے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ سےکبھی ملاقات نہیں ہوئی۔آئین بھی یہی کہتاہے۔سینئر ترین جسٹس کوچیف جسٹس تعینات کرے، ایک ماہ رہ گیاچیف جسٹس کےنام کااعلان کیاجائے۔

توشہ خانہ کیس ٹو،عمران خان اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم کیلئےتاریخ مقرر

واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کےترجمان رؤف حسن نےایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنا چاہتی ہے۔پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کےدرمیان بات چیت ناگزیر ہے۔اس میں دیرنہیں ہونی چاہیے۔

Back to top button