عمران خان نے فون پر تیسری شادی کی مبارکباد دی
تحریک انصاف کے ایم این اے اور مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فون کر کے ان کو تیسری شادی کی مبارکباد دی ہے۔ عامر لیاقت نےٹوئٹر پر کہا ’’وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فون کرکے شادی پر مبارکباد دی۔ شکریہ وزیراعظم صاحب۔‘‘ ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔
وزیراعظم نے شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے گزشتہ روز 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا، عامر لیاقت کی تیسری شادی کا اعلان ان کی دوسری اہلیہ طوبی کی جانب سے خلع کی تصدیق کے محض ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔