عمران خان کی پارٹی ارکان کوقائمہ کمیٹیوں سےمستعفی ہونےکی ہدایت

بانی تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونےکی ہدایت کردی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد عمران خان کا پیغام کارکنوں تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے نہ لینے کا فیصلہ بانی تحریک انصاف خود کریں۔پارٹی کی کمیٹی ضمنی الیکشن پربحث کرنے کے بعد کل آگاہ کرے گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہم کارکنان کے شکرگزارہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، ہم 3 ماہ سے آرہے تھے ملاقات کرنے نہیں دے رہے تھے اور اللہ کا شکر ہے آج ہماری بانی پی ٹی ٓآئی سے ملاقات ہوئی ہے، چار مہینے بعد ہم سب بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہر اورعلی ظفرسمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے اس کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں، ان کی آنکھوں کے علاج کیلئے پمزاسپتال کے ڈاکٹرز آئیں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی وجہ سے پریشان ہیں، عمران خان کو شیرشاہ اور شاہ ریز کی گرفتاری کا بتایا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے سزاؤں اور نااہلیوں پر کہا یہ کبھی پاکستان میں نہیں ہوا
انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے بونیراوردیگرعلاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری پرافسوس کیا۔
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایات دی کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹرگوہراورسلمان اکرم راجہ کو ہدایات دیں اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیکران انتخابات کوقانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔
