آسٹریلوی مصنف کو چین نےسزائےموت سنادی

آسٹریلوی مصنف اور ناول نگار ڈاکٹر یانگ ہینگ کوچین نےجاسوسی کےالزام میں سزائےموت سنادی۔
ڈاکٹریانگ ہینگ کو2019میں چین سےآسٹریلیاجاتےہوئےانگزوایئرپورٹ سےگرفتارکرلیاگیاتھاجن کوآج سزائےموت سنادی گئی ہیں۔57 سالہ یانگ ہینگ جو آسٹریلوی شہریت رکھتے ہیں اور وہ چین کی وزارت دفاع میں بھی ملازمت کرچکےہیں، بعد ازاں وہ مستعفی ہوگئے تھے۔
یانگ ہینگ نے ناول لکھے اور بلاگز لکھے جس میں چین کے طرز حکومت اور سیکیورٹی کے معاملات پر کھل کر تنقید کرتے تھے۔ جس پر انہیں ”جمہوریت کا سوداگر” بھی کہا جاتا تھا۔

Back to top button