اسرائیل کی خیموں سمیت غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری ، 21 فلسطینی شہید

اسرائیل نےغزہ میں خیموں سمیت مختلف مقامات پر حملےکرتے ہوئے 21 فلسطینی شہید کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کے داخلے پراسرائیلی بندش ساتویں ہفتے میں داخل ہوگئی جس کے باعث غذا کی انتہائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد بڑھنےلگی۔

غزہ پر تازہ اسرائیلی حملےمیں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں سے بچوں سمیت 15 افراد خیموں پر بمباری میں شہید ہوئے۔

ادھر غزہ سےرہا اسرائیلی یرغمالیوں کی روسی صدر سےملاقات ہوئی جس پر اسرائیلی اخبار کا کہنا ہےکہ صدر پیوٹن نے حماس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی Adam Boehler کا کہنا ہےکہ غزہ جنگ بندی تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہی ممکن ہے۔

غزہ جنگ: مالدیپ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد

 

دوسری جانب امریکا نےمبینہ طورپریمن کے دارالحکومت صنعا پرکئی فضائی حملے کیے جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کے میڈیا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ حوثیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا پر 12 سےزائد فضائی حملے کیے گئے جن کا الزام امریکا پر عائد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں حوثی میڈیا نے یمن کےصوبے الجوف کے علاقے الحزم میں بھی امریکی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

Back to top button