علی امین گنڈاپور کی دہشتگردی کے خلاف بات کرتے ہوئے ٹانگیں کانپنے لگتیں ہیں ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ علی امین گنڈاپور کی دہشت گردی کے خلاف بات کرتے ہوئے ٹانگیں کانپتی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نےلاہور میں تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نےکہا کہ 9 مئی والوں نے اپنےہی ملک پر حملہ کیا تھا، ہم 28 مئی والےہیں 9 مئی والے نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ ملک میں ڈیفالٹ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو شہروں میں ہر طرف لوٹ مار ہوتی، گزشتہ دورفسطائیت کا دورتھا، پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں اور رہیں گے۔

عمران خان کواس لیے جیل میں ڈالا ہوا ہے کیونکہ ان سے اس نظام کو خطرہ ہے: علی امین گنڈاپور

 

عطااللہ تارڑ نےکہا کہ پاکستان کا دشمن ہی ہمارا دشمن ہے، دہشتگردی کی مذمت کرنا ہوگی۔

یاد رہےکہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور میں ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا،فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام فیصلے کریں گے تو قوم بھی غلام ہی رہے گی۔

Back to top button