عمران خان کواس لیے جیل میں ڈالا ہوا ہے کیونکہ ان سے اس نظام کو خطرہ ہے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہےصوبے میں کرپشن پرکنٹرول کر لیا ہے، کے پی سب سے امیر صوبہ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کےپی کا کہنا تھا مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی، دنیا کی تاریخ میں آج تک مدینہ جیسی ریاست تاریخ میں بھی نہیں ملتی، عدل و انصاف اورقانون کی حکمرانی ہو تو وہ بہترین ریاست ہو گی۔
ان کا کہنا تھا آج ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے،ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، پاکستان سیاسی تحریک کے ذریعے وجود میں آیا، افسوس ہےکہ ملک میں سیاست کی بجائےڈنڈےکےزور پر لوگوں کوبٹھایا گیا۔
انہوں نےکہا کہ 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، اپنے لوگوں کو لانے اور عوام پر مسلط کرنے کے لیے تجربے کیے گئے، جس دن سے پاکستان میں زورزبردستی سے لوگوں کو اقتداردیا گیا اس دن سے پاکستان کی تنزلی ہوئی، ملک کے آئین کو توڑا گیا،مارشل لا لگایا گیا اور لوگوں کوزبردستی مسلط کیا گیا، ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دے کر شہید کیا گیا، قوم پوچھتی ہےکہ بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو کیا سزا دی گئی ہے؟
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا پاکستان آج قرضوں میں ڈوب چکا ہے، اسلام کے نام پر بننے والا ملک نہ خوداررہا نہ خود مختار، ہم غلام ہوچکے ہیں ہماری ریاستیں غلام ہو چکی ہیں، ہمارے لیڈرز غلام ہیں،ہم غلام ہیں اس لیے کشمیر اورفلسطین کے مسلمانوں کا نام نہیں لے سکتے، کہتے ہیں ہم پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہیں تو آئین کےمطابق پاکستان میں جمہوریت اور جمہوریت میں الیکشن ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کی ملاقات
انہوں نےکہا کہ 2024 کے الیکشن میں دھاندلی ثبوت ہے کہ آپ کوپاکستان میں الیکٹڈ نہیں سیلکٹڈ لوگ چاہیے، اصل میں آپ کو حکومت چلانی اور گرانی ہوتی ہے، حکومت آپ چلاؤ اور گراؤ تو پھر اسمبلیاں اور آئین کیوں بنایا گیا؟ آپ جج بھی ہیں، وکیل اورمدعی بھی ہیں،ایسے ملک نہیں چلتے۔
علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو اس لیے جیل میں ڈالا گیا ہے کہ ان سے اس نظام کو خطرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے نظام کوکیا خطرہ ہےیہی کہ وہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، ملکی خود داری اورخودمختاری کی بات کرتے ہیں، ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارےفیصلے کریں گےتو ہم بھی غلام ہی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےوہ ملک کی خاطرمذاکرات کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں، ہم پرتشدد کیا گیا، ہمارا لیڈر اس کی بیوی اورہمارے کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارے 14 لوگوں کوشہید کیا گیا، ہماری جنگ جاری ہےجاری رہےگی جتنی آواز دبائیں گےاتنی ہی ابھرے گی۔
علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا ہمارےپاس بہت پیسہ ہے ہم نے کرپشن پر کنٹرول کر لیا ہے، ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیرترین صوبہ ہے۔