اسلام آباد: وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سےبرطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سےبرطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےلارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نےبرطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا۔
شہباز شریف نےکنگ چارلس سوم اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے باہمی تجارت،سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نےپاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ واجد خان کی کوششوں کو سراہا، لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
برطانوی وزیرکی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات
دریں اثنا،برطانوی وزیر برائے بذاہب، کمیونیٹیز و آبادکاری لارڈ واجد خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور،انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات چیت کی گئی۔
برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نےجعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں : وزیر اطلاعات
وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کے لیے مثال ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جس کےہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کےساتھ باہمی مفاد کےتمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کےلیےمثال ہیں، اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے اور اس ضمن میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
محسن نقوی نےکہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک واپسی کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کوعزت کےساتھ واپس ان کے وطن بھجوایا جارہا ہے، قانونی دستاویزات کے حامل غیر ملکی شہری کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
اس موقع پر وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
لارڈ واجد خان نےافغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےبرطانیہ کےوزیر برائےفیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔