عمران خان سائفر کیس میں ریمانڈ سے لاعلم ،قانونی ٹیم بھی حیران

سائفر کیس میں عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم کا رات گئے گھنٹوں طویل اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق سائفر کیس پر پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا گزشتہ روز 4 گھنٹے طویل اجلاس جاری رہا جو رات ایک بجے ختم ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ وکیل کے بغیر ریمانڈ کیسے لے لیا گیا؟
ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی خود سائفر کیس
عراق،ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ،9افراد دم توڑ گئے
پر ریمانڈ سے متعلق لاعلم ہیں۔