پشین: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقےسرخاب میں کارروائی کی گئی جس میں 4 حملہ آور مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود
رہائی کے حکم کے باوجودعمران اٹک جیل میں ہی قید رہے گا
برآمد ہوا ہے۔
