عمران خان محمود اچکزئی کے ذریعے بات اس لیے کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کل کو منکر ہوسکیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان محمود اچکزئی کے ذریعے بات چیت اس لیے کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ کل کو منکر ہوسکیں کہ میں نے تو بات ہی نہیں کی،بات تو محمود اچکزئی کررہےتھے۔

وزیر دفاع اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے محمود اچکزئی کو متنبہ کیاکہ عمران خان سے بچ کررہنا،وہ تو مُکر جائیں گے اور آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائےگی۔

آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب مل کر بیٹھیں : محمود خان اچکزئی

خواجہ آصف نےکہا کہ اگر 9 مئی فالس فلیگ تھاتو عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سےکیوں بات کرناچاہتے ہیں؟ ان کےدماغ میں تضادات کی آندھی چلی ہوئی ہے،وہ کسی بات پر ایک جگہ کھڑےہوں تو استحکام آئے،عمران خان نےاسٹیبلشمنٹ سےبات کرنی ہے یا ان کی مخالفت کرنی ہے دونوں صورتوں میں وہ واضح فیصلہ کریں۔

Back to top button