پی ٹی آئی والے فرسٹریشن کاشکار ہیں، صبح کچھ اور شام کوکچھ کہتےہیں : عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ محمود خان اچکزئی کےذریعے پی ٹی آئی سےمذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی اور پی ٹی آئی سےمذاکرات نہیں ہوسکتے ۔ پی ٹی آئی والےفرسٹریشن کاشکار ہیں، صبح کچھ اور شام کوکچھ کہتےہیں۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کاکہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کےاجلاس میں تین الفاظ کاکوئی تذکرہ بھی نہیں ہوا، پی ٹی آئی کی باتوں میں کبھی صداقت نہیں ہوتی،اجلاس میں کسی نے پی ٹی آئی کانام نہیں لیا،کسی نےمذاکرات کاذکر کیانہ عمران خان کاکسی نےنام لیا۔
آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب مل کر بیٹھیں : محمود خان اچکزئی
سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی والےخوابوں کی دنیا میں رہت ہیں، دروازےپر ذرا سی آہٹ ہوتی ہے تو ان کی باچھیں کھل جاتی ہیں،کوئی ان کےدروازے پر دستک دینےنہیں آرہا اور اب ان کی طرف رخ کرنےوالا کوئی نہیں۔
عرفان صدیقی کا کہناتھا کہ جو فصل آپ نےبوئی تھی،وہ کٹنے کےقریب آچکی ہے، پی ٹی آئی والےفرسٹریشن کاشکار ہیں، صبح کچھ اور شام کوکچھ کہتےہیں اور اصل میں پی ٹی آئی کےسر پر تلوار لٹک رہی ہے۔انہیں محسوس ہورہا ہے کہ 9 مئی منطقی انجام کو پہنچنےوالا ہے۔مقدمات کےخوف سےکہتے کہ ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا بڑا ضروری ہے ۔