کار حادثے میں شہری کی 39 سال کی یاداشت چلی گئی

اٹلی میں ایک افسوسناک واقعے میں کار حادثے کے شکار شہری کی 39 سالہ یادداشت چلی گئی۔

اٹلی میں ایک 60 سالہ شہری ہٹ اینڈ رن حادثےکےبعد اپنی زندگی کو معمول پر لانے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے جس نے کوما میں جانے کے بعد خود اپنے آپ سے متعلق اور اہلخانہ سے متعلق سمیت 39 سالہ تمام یادداشت گنوادی۔

نومبر کن 2 ستاروں کیلئےخوش قسمت رہےگا؟

ذرا آپ1980 کی دہائی میں رہنے کا تصور کریں اور پھر اچانک آج کے دور میں اپنی آنکھ کھولیں۔ اسمارٹ فونز، خودکار گاڑیاں، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا جیسی چیزیں حقیقی زندگی کے سائنس فکشن کی طرح لگیں گی اور ہر وہ شخص جسے آپ جانتے تھے اب یا تو مرچکے ہوں یا شکل و صورت تبدیل ہوچکی ہوں۔

یہ کسی ہالی ووڈ فلم کا پلاٹ لگتا ہے لیکن یہ ایک اطالوی شخص لوسیانو ڈی ایڈامو کی زندگی کی کہانی ہے جو 2019 میں ہٹ اینڈ رن حادثے کے بعد گزشتہ 39 سال کی یادوں سے محروم ہو گیا۔

کوما سے بیدار ہونے کے بعد اسے یقین تھا کہ وہ 24 سال کاہے اور اپنی 19 سالہ منگیتر سے شادی کا انتظار کر رہا ہے۔

لوسیانو نےاپنےسامنے کھڑی بوڑھی عورت کونہیں پہچانا جو اس کی بیوی تھی۔ اس 30 سالہ آدمی کوبھی پہنچان نہیں پایا جو اسے’باپ’ کہہ کر مخاطب کررہا تھا۔ مزید برآں وہ آئینے میں خود اپنا آپ دیکھ ڈر گیا جہاں نوجوان شخص کے بجائےبوڑھےشخص کا عکس موجود تھا۔

Back to top button