نومبر کن 2 ستاروں کیلئےخوش قسمت رہےگا؟
سالِ نو میں بس دو ماہ باقی رہ گئے ہیں اوراب حال ہی میں2024 کا گیارھواں مہینہ یعنی نومبرشروع ہوا ہےجس کےلیےاجرامِ فلکیات کےماہرین نےدو ستاروں کو خوش قسمت قراردیاہے۔
ماہرین کی جانب سے ہر ماہ کےلیے چھ مخصوص ستاروں کاانتخاب کیا جاتا ہے جن کے حوالےسےستاروں کے علم کی روشنی میں تفصیلات بتائی جاتی ہیں۔
دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ قید کے دوران ہلاک
آئیے دیکھتے ہیں کہ اس ماہ میں کون سےدو ستارےخوش قسمت ثابت ہوں گے۔
برج ثور
برج ثور سےتعلق رکھنےوالےافراد کاویسےتوپورا نومبر اچھا رہنے کی امید ہے لیکن15نومبر کے بعد سےان کےلیےتقریباً ہر کام میں آسانیاں پیدا ہونے کے آثار دکھائی دےرہےہیں۔
ثور افراد کے لیے ضروری ہےکہ وہ اپنے کام پرمکمل فوکس رکھیں اوراچھےسےسب کام سرانجام دیں، اپنی طرف سےپوری کوشش کریں اور نتیجےکاانتظار کریں۔
ماہرین کا مشورہ ہےکہ ہر کام میں آپ لوگ صبر کا دامن ہاتھ سےنہ چھوڑیں اور کامل یقین کےساتھ کریں، کامیابی آپ کامقدر بنےگی۔
برج جدی
اس ماہ جو دوسراستارہ خوش قسمت رہےگاوہ ہے برج جدی،رومانوی زندگی سے لے کر کاروباری اورآمدنی کےلحاظ سےان افراد کا یہ ماہ اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔
اجرامِ فلکیات کےماہرین کا کہنا ہے ان لوگوں کےلیےضروری ہے کہ رُکےہوئے کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرلیں، یہ وقت اورموقع ان کےلیےسازگار ثابت ہوسکتا ہے۔