مستقبل قریب میں نریندرمودی، ہم ساتھ مل بیٹھیں گے،نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نےامید ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ مسقبل قریب میں نریندرمودی اور ہم ساتھ مل بیٹھیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی بحالی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کےحوالےسےامید ظاہر ہوئےکہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اجلاس میں اگر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان آتےتواچھی بات تھی۔

نوازشریف کا بھارتی صحافی کو انٹرویو

لاہور میں بھارتی صحافی برکھادت کو دیےگئےانٹرویو میں نوازشریف نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی ہمیشہ حمایت کی اور پڑوسی ملک کےساتھ اچھے تعلقات کی بحالی کی امید ہے۔

یادرہےکہ سابق وزیراعظم کا یہ بیان ایسےوقت میں سامنےآیا ہےجب کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس15 اور16اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کریں گے، اجلاس کےلیےمختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔چین، بھارت، روس، ایران اور کرغزستان سمیت مختلف ممالک کےوفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

نوازشریف نے مودی کو وزیراعظم بننے پرمبارکباد دی تھی

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں نواز شریف نےلگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پرپپڑوسی ملک بھارت کےصدر کو مبارکباد پیش کی تھی اورخطےکی بہتری کے لیےمل کر کام کرنےکی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئیں ہم مل کر نفرت کو امید سے بدل دیں۔

مسلم لیگ(ن)کےصدر نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرنریندرمودی کو مسلسل تیسری مرتبہ بھارتی وزیر اعظم بننےپرمبارکباددیتےہوئےاپنےپیغام میں کہا تھا کہ حالیہ انتخابات میں آپ کی جماعت کی کامیابی آپ کے لوگوں کا آپ کی قیادت پراعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

نوازشریف نے مودی کو مل کر کام کی دعوت دی تھی

انہوں نےبھارتی وزیر اعظم کوخطے کی بہتری کےلیےمل کرکام کرنےکی دعوت دیتے ہوئےکہا تھا کہ آئیں ہم مل کرنفرت کوامید سےبدل کرجنوبی ایشیا میں رہنے والے دو ارب انسانوں کی قسمت و تقدیر بدلنےکےموقع سے ستفادہ کریں۔نریندر مودی نے مسلم لیگ(ن)کے صدرکی مبارکبادپران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آپ کی مبارکبادکےپیغام کوسراہتےہیں۔انہوں نےکہاتھا کہ بھارت کےعوام ہمیشہ امن، سلامتی اورترقی پسند خیالات کےساتھ کھڑےرہےہیں اوربھارت کےلوگوں کی فلاح اور تحفظ کے لیےکام کرنا ہمیشہ میری ترجیح رہےگی۔

حکومت نےشرط مان لی،ڈاکٹرز کل عمران خان کا معائنہ کریں گے

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نےبھی تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی تھی اور بھارتی وزیراعظم نےان کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

Back to top button