وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان تعلقات کومضبوط کرے گا،چین

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کےدرمیان قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کی بریفنگ
میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کےساتھ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی۔انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کےعوام کی خوشحالی اور ترقی کے پراجیکٹس کی تکیمل کے لیے یہ روابط کارآمد ثابت ہوں گے۔دونوں ممالک کے عوام کے مفادات مشترکہ ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ
ترجمان وزارت خارجہ نےامید ظاہر کی کہ چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی آگے بڑھے گی، اسٹریٹیجک رابطے مضبوط ہوں گےاورسی پیک سمیت ہمہ جہت تعاون وسیع تر ہوگا۔اس سےقبل دوست ملک کے وزیراعظم شہباز شریف بھی چین کا کامیاب دورہ کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
چینی وزیراعظم کا پاکستان میں پرتپاک استقبال
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچےجہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔۔
سوڈان:پُرہجوم بازارمیں فضائی حملہ،23افراد ہلاک
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ نے پاکستان اور چین کےدرمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔