گلگت بلتستان میں100 میگا واٹ شمسی توانائی کےپلانٹ کا افتتاح

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ لگےگا، یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان مین اپنی بہنوں اور بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے عطا آباد جھیل سےپن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس کے علاوہ انہوں نے گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا، وزیر اعظم کی جانب سے گلگت بلتستان میں علاقائی گرڈ کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلےمیں داخل،35 گواہوں پرجرح مکمل

 شہبازشریف نے کہا کہ غذر میں2022میں جو قدرتی آفت آئی،وہاں پورے گاؤں کا نشان مٹ گیا تھا، قدرتی آفت کی وجہ سے ایک خاندان کی صرف ایک بیٹی اورباپ زندہ بچے تھے، قوم کی بیٹی کے لیےحکومت نے50لاکھ روپے ان کےاکاؤنٹ میں جمع کرائے، وہ 50 لاکھ روپےآج 67 لاکھ روپے بن چکےہیں، وہاں کےاپنےدورے کےدوران گاؤں کی تعمیر کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی،اطمینان ہوگیا آج پورےگاؤں کے افرادکو نئےگھرمل گئےاور وہ مالک بن گئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں100 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ لگے گا، یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کرلیاجائے گا، سنگ بنیادرکھے جانیوالے منصوبوں میں2 پن بجلی منصوبےبھی شامل ہیں۔

 شہبازشریف نےبتایا کہ گلگت بلتستان کےحوالےسےآج اجلاس میں بہت تفصیلی بات ہوئی، اجلاس میں سردیوں میں بجلی اورپانی کےمسائل سمیت تعلیم پر بات ہوئی، سڑکوں اور انفراسٹرکچر سے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کےضلع غذر میں2022 کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں میں متاثرین کے لیے بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح کر دیا۔

غذرکےگاؤں بوبرمیں 2022کےسیلاب کے باعث تباہ ہونےوالی بستی کی جگہ نئے ماڈل ویلیج کے افتتاح اور متاثرین کو نو تعمیر شدہ گھروں کےملکیتی کاغذات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اگست2022میں یہاں آئے تھے جہا ں ہر طرف سیلاب کے بعد تباہی کے مناظر تھے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب اور بارشوں نے پورے گاؤں کو زمین بوس کر دیاتھا، آج یہاں نئی بستی تعمیر کی جاچکی ہے، متاثرہ خاندانوں کو ان کے گھروں کے ملکیتی کاغذات دیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم نے متاثرین کی بحالی، آباد کاری اور تعمیر نو پر متعلقہ اداروں اور حکام کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ نئے تعمیر شدہ گھروں کو موسم سرما میں رہنے کے قابل بنانے کا انتظام کیا جائے۔

شہبازشریف کاکہناتھا کہ ماڈ ل ویلج کےمعیارکوجانچنےکےلیےکسی تیسرےفریق سے توثیق کرائےبغیر ادائیگیاں نہ کی جائیں اوراسکول،ڈسپنری اور کھیل کےمیدان سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ڈسپنسری میں الٹراساؤنڈ، ایکسرےاورزچگی سمیت تمام ضروری سہولیات فوری فراہم کرنےکی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نےبتایا کہ انہوں نےسیلاب متاثرہ بچی قندیل کےلئے50 لاکھ روپےکے انڈوومنٹ فنڈ کا اعلان کیاتھا۔آج وہ فنڈ67 لاکھ تک پہنچ چکاہے۔

شہبازشریف نےمتاثرین کوان کےگھروں کےالاٹمنٹ لیٹرزتقسیم کیے۔قبل ازیں وزیراعظم نےبوبرماڈل ویلج کاافتتاح کیا۔

Back to top button