ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ
وزارت خزانہ کےمطابق ایک سال کے دوران زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہواہے۔
وزارت خزانہ کےمطابق ایک سال میں ایک ڈالر کےمقابلے میں روپے کی قدر 21 روپے 13 پیسےبڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک کےذخائر میں ایک سال میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کےذخائر میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جب کہ زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 14 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوچکےہیں۔
انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی
وزارت خزانہ کےمطابق اسٹیٹ بینک کےذخائر 9 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہیں اور کمرشل بینکوں کےپاس 5 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کےذخائر ہیں۔
وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ ایک سال قبل زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 13 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھےجس میں اسٹیٹ بینک کےپاس7 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کےپاس 5 ارب 30کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے ذخائرتھے۔