توہین الیکشن کمیشن کیس : فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں اپنےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے ایک مرتبہ پھر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپ کی مرضی کےمطابق چلنا چاہتا ہوں،میری معذرت قبول کرلیں۔

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کےسامنے اپنےبیان میں کہاکہ میں نےگزشتہ بار تحریری معافی جمع کرائی تھی،جیسے آپ کیپٹن (ر) صفدر اور جاوید لطیف کو نظرانداز کرتےہیں ایسےہمیں بھی کردیں،ہمیں بھی اپنا سمجھیں۔ممبر کمیشن نے فواد چوہدری سےکہا کہ پھر آپ کہتےہیں کہ بیان پارٹی لائن ہے، پارٹی لائن میں اداروں کےخلاف توبیان نہ دیں،آپ نےکہا تھاکہ میرےالفاظ نہیں ہیں،آپ کہتےہیں آپ کےبیان کی سزا بھی کسی اور کو دیں۔

آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر ریلیف دینے سے روک دیا

فواد چوہدری نےکہا کہ میں آج بھی یہی کہتا ہوں کہ میں ترجمان تھا۔ ممبر کمیشن نےکہا کہ آپ نےہمیں جواب جمع کراناتھا،وہ جواب توجمع کرائیں پھر ہم دیکھتےہیں۔فواد چوہدری کےوکیل فیصل چوہدری نےکہا کہ ہمارےکل سیشن کورٹ میں کیسز ہیں، کل کےکیس ڈی لسٹ کردیں۔ ممبر کمیشن نےکہا کہ آپ کل کیسز میں حاضری سےاستثنیٰ کےلیے درخواست جمع کرادیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کےخلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Back to top button