مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد: ایران کا تکنیکی وفد قطر بھیجنے کا فیصلہ

ایران نے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق امور پر بات چیت کےلیے ماہرین پر مشتمل ایک وفد قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ماہرین پر مشتمل وفد دوحہ میں مفاہمتی یادداشت کی مختلف شقوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور دیگر تکنیکی معاملات پر تبادلہ خیال کرے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیاکہ یہ ملاقات صرف تکنیکی اور عملی امور تک محدود ہوگی،جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طےپانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے سلسلے میں پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔
اسماعیل بقائی نے ان خبروں کی بھی تردید کی کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی حتمی معاہدے کےلیے باضابطہ مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایران ابھی تک ایسے کسی مذاکراتی مرحلے میں داخل نہیں ہوا۔
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے انتظام پر متفق
ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران امریکا کے ساتھ کسی بھی سطح پر نہ تو سیاسی مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی کسی قسم کی براہِ راست ملاقات طے ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ مرحلے میں صرف مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق تکنیکی امور پر توجہ دی جارہی ہے۔
