آزاد امیدوار کا سیاسی جماعت میں جانا ناقابل تنسیخ ہوگا: ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظور
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظورکرلیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےپارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کےلیے پیش کیا گیا۔
پاکستان کی حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت
قائمہ کمیٹی میں بل پرووٹنگ ہوئی جس میں بل کی حمایت میں 8 اور مخالفت میں 4ووٹ آئے جب کہ شاہدہ اختر نےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو منظورکر لیا۔
الیکشن ایکٹ 2017میں ترامیم کابل جسے الیکشن (دوسرا ترمیمی) ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا، اس میں پہلی ترمیم سیکشن 66 اور دوسری ترمیم سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔پہلی ترمیم کےمطابق کسی سیاسی جماعت کی جانب سےوابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا جب کہ دوسری ترمیم میں کہاگیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست نہ دی ہو،اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔