پاکستان کی حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت

دفتر خارجہ نےتہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےاپنے بیان میں کہاکہ پاکستان تہران میں حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتاہے، ہنیہ کےاہل خانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتےہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ،سرحد کسی بھی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،ہمیں اس حملے کےوقت پرشدید حیرت ہے۔ دفتر خارجہ کاکہناتھاکہ یہ حملہ اس وقت کیاگیا جب ایران کےنئے صدر نے حلف اٹھایا، اس تقریب میں غیر ملکی وفود بشمول پاکستان کےڈپٹی وزیر اعظم اسحٰق ڈار بھیموجود تھے۔S

Back to top button