اعظم سواتی کی پیکا ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی پیکا ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

 

چیف جسٹس کو دھمکی دینے کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے اعظم سواتی کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت متنازع ٹوئٹس پردرج 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔

اعظم سواتی کے وکیل کا عدالت میں کہناتھاکہ اعظم سواتی 27 نومبر 2022کو گرفتار ہوئےاور 4 دن جسمانی ریمانڈ پر رہے، اعظم سواتی عدالت کےسامنے پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے ضمانت خارج کردی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 5،5 لاکھ روپے کےمچلکوں کےعوض رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔

Back to top button