بھارت: معروف کامیڈین کپل شرما بڑی مشکل میں

 

میڈیارپورٹس کےمطابق ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ اب نیٹ فلکس پر نشر ہوتا ہے جس کے خلاف قانونی چارہ گوئی کانوٹس بھیجا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما نےاپنے شو پر نوبیل انعام یافتی شاعر رابندر ناتھ ٹیگورکی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچایا ہے۔

کپل شرما کے اس شو کوسلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے جوڑا جا رہا ہے جس پر پروڈکشن ٹیم نے شو سےلاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کپل شرما شو میں واپس آگئے

پروڈکشن کمپنی کے قانونی ایڈوائزر نےواضح کیا کہ ‘ہمارا نیٹ فلکس پر جاری گریٹ انڈین کپل شو سےکوئی تعلق نہیں ہے‘۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سلمان خان کو بھی قانو نی نوٹس موصول ہوا ہے جس پر ان کی ٹیم کا کہناہےکہ ہم نیٹ فلکس پر اس شو سے وابستہ نہیں اس لیےہمیں نوٹس غلط بھیجا گیا۔

Back to top button