بھارت سے آئندہ برس ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی چھن گئی
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ برس بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی۔
پاکستان میں ہونےوالےمینز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سےانکارپربھارت کو ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سےمحروم کردیا گیا۔
پاکستان کےسیدسلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کےدوبارہ صدرمنتخب ہوگئے۔اس موقع پرسید سلطان شاہ نےکہا کہ آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے،پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈزکےمابین بہترین ورکنگ ریلیششن شپ قائم ہیں۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں7ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ،انگلینڈ اورنیوزی لینڈکےبورڈ سربراہاں آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔اس دوران پاکستان میں ہونےوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کےانکارپرخوب بحث ہوئی۔
سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ویزوں کےایشو کےباعث دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف میچز نہیں کھیل پارہیں۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نےبھارت سےویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کی تصدیق کردی۔ پاکستان اوربھارت کےدرمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے میزبانی واپس لی گئی ہےاور ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اب کسی اورملک منتقل کیا جائے گا۔
ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلےسال نومبردسمبر میں بھارت میں ہونا تھا۔بھارتی حکومت نےماضی میں پاکستان ٹیم کومینز بلائنڈ کرکٹ ایونٹ میں شرکت کیلئے ویزے جاری نہیں کیے تھے۔