پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے ترکیے سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے

پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر بھارت نے ترکیے سےتجارتی و تعلیمی روابط معطل کردیے۔

بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق  ترکیےسے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کرد یے گئے ہیں ، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران ترکیے کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کے تناظر میں کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ جو ممالک بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں ان سے روابط پر نظرثانی ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔

اس سےقبل بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

اس  کےعلاوہ بھارت میں ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلا ئی گئی۔

وزیر خزانہ سے امریکی بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات: منصفانہ ٹیکسیشن کے عزم کا اعادہ

 

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کےتاجر یہ مہم تیزی سےچلا رہے ہیں اور تاجروں کی جانب سے ترکیہ کے سیب کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ نےپاکستان کی بھرپور حمایت کی تھی جو بھارتیوں کو بالکل پسند نہ آئی اور وہ سیخ پا ہوگیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا تھا کہ ہم ہمیشہ آپ کےساتھ کھڑے ہیں، ترکیےاورپاکستان کےدرمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔

Back to top button