بھارتی اداکارہ کنگنا کو قتل کی دھمکیاں مل گئیں

بھارتی اداکارہ کنگنا کو اپنی نئی فلم سے قبل ہی قتل کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا فلم ایمرجنسی میں سابق وزیراعظم اندراگاندھی کاکردار نبھارہی ہیں۔فلم 6ستمبر کوریلیزکیجائے گی۔

  وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ اس نے کنگنا کو مخاطب کیا اور کہا کہ  فلم ریلیز کرتی ہو تو سرداروں نے آپ کو چپل مارنی ہے،تھپڑ تو آپ پہلے ہی کھا چکی۔

ویڈیو میں کہاگیا کہ تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اگر اس فلم میں سکھوں کو دہشت گردوں کے طور پر پیش کیا گیا تو پھر یاد رکھنا جس کا کردار اس  فلم میں نبھا رہی ہو اس کا حقیقت میں کیاحال ہوا۔

ان پر افسوس ہوتا ہےجنہیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں : حنا خواجہ بیات

اس شخص نے کنگنا کو دھمکی دی کہ اگر ہم سر کٹوا سکتے ہیں تو سر کاٹ بھی سکتے ہیں۔

کنگنا رناوت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  مہاراشٹرا اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کیا اور کہا کہ براہ کرم اس پر نظر ڈال لیں۔

Back to top button