پاکستان پرڈرونزکےالزامات،بھارتی فوج نے اپنی میڈیا کو بے نقاب کردیا

پاکستان کیخلاف ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلانے پر بھارتی فوج نے اپنی کی میڈیا کے جھوٹ ،پروپیگنڈاکوبے نقاب کردیا۔

بھارت میں برکھا دت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔ برکھا دت  سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں۔ برکھا دت کے خیال میں مودی کی تقریر کے جواب میں ایسا ہوا ہے۔

تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں ہے، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بھی کہا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔

پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں،پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے،حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

Back to top button