بھارتی وزیراعظم مودی کاایک بارپھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نئی دہلی سے فرانس جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود میں سفرکیا مگر کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نئی دہلی سے پیرس جا رہے ہیں، مودی کا خصوصی طیارہ "انڈیا ون” لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

بھارتی وزیراعظم نے شیخوپورہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 41 منٹ تک سفر کیا۔

بھارتی ائیر فورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا، افغانستان کی فضائی حدود بند ہے لیکن بھارتی وزیراعظم کو اس سلسلے میں خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پیرس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے، بھارتی وزیراعظم فرانس کا دورہ مکمل کرکے 12 فروری کو امریکا جائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم اپنی دوسری وزارت عظمی کے دوران پہلی بارصدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملیں گے۔

Back to top button