انٹرنیٹ سست روی کا شکار : حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نےتیز رفتارانٹرنیٹ کو فروغ دینے کے لیے قومی فائبرآئزیشن پالیسی پرکام کا آغاز کردیا ہے، پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنےکےلیےتیارکی گئی ہے۔
سرکاری دستاویزکےمطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نےقومی فائبرآئزیشن پالیسی پرکام کا آغازکردیا ہے، فائبرآئزیشن پالیسی شہری اوردیہی علاقوں کےدرمیان ڈیجیٹل تقسیم کوختم کرےگی۔
اسی طرح فائبرآئزیشن پالیسی کا مقصد تیزرفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچر سےملک کی ڈیجیٹل ڈیمانڈز پوری کرنا ہے، قومی فائبرآئزیشن سےبراڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنےپر حکومتی اخراجات کے اعداد و شمار سامنے آگئے
دستاویز کےمطابق فائبر آئزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کےدرمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گی، پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنےکےلیے تیار کی گئی ہے، تعلیم، صحت اورای گورننس کے شعبوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملےگا۔
آپٹیکل فائبراوردیگر آلات سے میڈ ان پاکستان کو فروغ دیا جائے گا،ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75 ہزار 967 کلو میٹر ہے، ملک میں کل میٹروآپٹیکل فائبر ایک لاکھ 35 ہزار 506 کلو میٹر ہے۔
دستاویز کےمطابق قومی فائبرآئزیشن پالیسی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے اہم کردار ادا کرے گی،پالیسی کےتحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینےمیں مدد ملےگی۔
