پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنےپر حکومتی اخراجات کے اعداد و شمار سامنے آگئے

18ماہ کے دوران پی ٹی آئی کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنےپر حکومتی اخراجات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کےمطابق 18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوئےجب کہ گزشتہ 6 ماہ کے دھرنوں اور احتجاج پر لگ بھگ ایک ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

اعداد و شمار کےمطابق 80 کروڑ روپے کرائے پر لیےگئے تین ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کیےگئے اور 90 کروڑ سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے جب کہ تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پولیس کے کھانےاور ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔

ویڈیو بیان پر بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج

اس کےعلاوہ 30کروڑ کے اخراجات ایف سی،رینجرز اور فوج کی تعیناتی پر ہوئے، اسلام آباد کے 12 ہزار،پنجاب کے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر لگایاگیا جب کہ ایک ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

Back to top button