انضمام الحق اور شاہد آفریدی ایک بار پھر شارجہ اسٹیڈیم میں نظر آئیں گے

پاکستان کےسابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق اورشاہد آفریدی بھی ٹیپ بال کرکٹ ایکشن میں نظرآرہے ہیں جبکہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کرکٹ بیٹ تھامنےکو تیار ہیں۔

کرکٹ کی دنیا کےسپراسٹاراور لیجنڈس شارجہ کےتاریخی میدان پر پاکستان میں مشہورکرکٹ فارمیٹ ٹیپ بال کھیلنے جمع ہوگئے۔

انضمام الحق نے بتایا کہ  پاکستان میں کرکٹر کبھی نہ کبھی ٹیپ بال ضرور کھیلتا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ٹیپ بال کھیل کرکوئی ریوریس قدم نہیں اُٹھایا بلکہ یہ کرکٹ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 10 سے باہر کردیا

 

شاہد آفریدی بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا آغاز ٹیپ بال سے کیا اب دوبارہ یہ کرکٹ شارجہ کےتاریخی میدان میں کھیل رہا ہوں۔

تلکارتنےدلشان کا خیال ہے کہ نیا ٹیپ بال فارمیٹ جلد عالمی اُفق پر نمودار ہونے جارہا ہے جہاں ماضی کے اسٹارز کے ساتھ نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان کرکٹ کےاسٹار محمد حفیظ، سہیل تنویر ، تیسرا کے موجود سعید اجمل،عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل بھی شارجہ کےمیدان میں اتر چکے ہیں۔

 

Back to top button