ٹرمپ کی یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےیورپی یونین پر 50 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کرنےکی تجویز دے دی گئی ۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنےبیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کےساتھ معاملات کرنا نہایت مشکل ثابت ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس،کارپوریٹ جرمانے،غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں، امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ اور بلاجواز مقدمے اور دیگرعوامل نے امریکا کے ساتھ سالانہ 25 کروڑڈالر سےزائد کا تجارتی خسارہ پیدا کیا ہے،جو کہ بالکل ناقابل قبول ہے۔

ٹرمپ نےیورپی یونین کےساتھ جاری مذاکرات کےحوالے سےکہا کہ ان کے ساتھ ہماری بات چیت کسی نتیجے پرنہیں پہنچ رہی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’لہٰذا میں یکم جون 2025 سےیورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنےکی سفارش کر رہا ہوں۔

ٹرمپ نےوضاحت کی کہاگر کوئی چیز امریکا میں تیار یا بنائی گئی ہوگی تو اس پرکوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔

اس سے قبل اپریل میں ٹرمپنے یورپی یونین پر 20 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا تھا جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا تھا۔

 

Back to top button