ایران ، اسرائیل جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی جنگ روکنے کا مطالبہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد، غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے بھی جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں جاری لڑائی کو بھی فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ایران کے ساتھ جنگ بندی کروا سکتی ہے، تو غزہ میں بھی جنگ بندی ممکن ہے۔

اہلِ خانہ نے زور دیا کہ حکومت یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اور جنگ کے بجائے سفارتی راستہ اپنائے۔

یاد رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق ایرانی حکام اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کر دی ہے۔

ایران ،اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی سے گریز کریں ، امریکی صدر

پاکستانی وقت کے مطابق، ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں دونوں فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Back to top button