ایران ،اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی سے گریز کریں ، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "جنگ بندی کا آغاز ہو چکا ہے، برائے مہربانی اس کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔”

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

اسرائیل سے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں، ایران کا دوٹوک مؤقف

پاکستانی وقت کے مطابق، ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا، جبکہ اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے۔

Back to top button