جوہری تنصیبات پر ہونےوالے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کا جوابی وار

اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے  بعد ایران کی طرف سے بھی جواب دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام کی فضائی حدود میں ایرانی ڈرونزکوناکارہ بنارہاہے تاہم اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں۔

دوسری جانب ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائنز نےبین گورین ائیرپورٹ سےاپنے تمام طیارے ہٹالیے اور  بن گورین ائیرپورٹ طیاروں سے تقریباً خالی ہوگیا ہے۔

ایران : مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان

 

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور عراق کی فضائی حدود بھی  بند کردی گئی ہے جب کہ  اردن نے بھی اپنی فضائی حدود کو پروازوں کیلئے بند کردیا ہے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ:

واضح رہے کہ اسرائیل نےآج ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی،مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور  6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

Back to top button