ایران کا اسرائیل پر حملہ  : سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اسرائیل پر ایران کی جانب سے حملے کےبعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے۔

مشرق وسطی کی بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتےہوئے ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کےبعد اپنے ردعمل میں کہاہے کہ برطانیہ اسرائیل کےساتھ کھڑا ہے۔اپنے بیان میں سر کیئر اسٹارمر نےکہا کہ ایران کی خطےکو جنگ میں دھکیلنےکی کوشش قابل مذمت ہے، ایران کو ایسےحملے اور حزب اللّٰہ جیسی پراکسیز کو بند کرناچاہیے۔

یاد رہے کہ ایران نے اپنی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کےشہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیتےہوئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ایرانی حملوں کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیاکہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑےگا اور اب اسرائیل ان حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔

اسرائیل پر ایران کا حملہ  : پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری

Back to top button