آئرش گلوکار پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد

حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں گلوکار لیام اوہانا فلسطین رومال پہن کر عدالت میں پیش ہوگئے۔ دہشت گردی کی فرد جرم عائد کردی گئی۔
لیام او’ہانا 18 جون کو عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان پر دہشتگردی کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن میں نومبر 2024 میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران حزب اللہ کا جھنڈا لہرایا۔
ماہ مئی میں ان پر عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی لیکن اس وقت یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ان پر کس الزام کے تحت فرد جرم عائد کی گئی اور اب عدالت میں ان پر دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
