ایران پرحملےکا فیصلہ 2ہفتوں میں ہوگا،ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں ممکنہ مذاکرات کے امکانات کے پیشِ نظر، صدر ٹرمپ نے پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکا کو اس تنازع میں شریک ہونا چاہیے یا نہیں۔
کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ امریکا اس تنازع کے تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور صدر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی کونسل سے مسلسل اطلاعات حاصل کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ وہ سفارتی راستہ اپنانے کے خواہاں ہیں، لیکن اگر ضرورت پیش آئی تو طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملےکے منصوبےکی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا تھا۔